ادنوک کی آف شورتنصیبات کے حصص سی این پی سی سے سنوک کو منقتل

سی این پی سی کا ادنوک کے ساتھ کامیاب تعاون رہا ہے

226

۔۔ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ، ادنوک نے پیر کو اپنے زیریں زاکوم، ام شیف اور نصر کے حقوق چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن ، سی این پی سی سے ، چین کی نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے ذیلی ادارہ سنوک لمیٹڈ کو منتقل کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس منتقلی کی ابوظہبی کی سپریم پٹرولیم کونسل ایس پی سی نے منظوری دی ہے جس سے پہلی بار ایک چینی آف شور کمپنی ادنوک کے ساتھ شریک کاروبار ہوگئی ہے۔ منتقلی کے اس معاہدے سے سنوک اپنی ہولڈنگ کمپنی، سنوک ہانگ کانگ ہولڈنگ لمیٹڈ سنوک ایچ کے کے ذریعے سی این پی سی کی اکثریتی حصص کے ساتھ ملکیتی ذیلی ادارے پیٹروچائناانویسٹمنٹ اوورسیز(مشرق وسطی)لمیٹڈ(پیٹرو چائنا)کے 40فیصد حصص کی مالک ہوجائے گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہا ادنوک کی دو بڑی بڑی آ ف شور شاخوں میں سی این پی سی کے حصص کی سنوک کو منتقلی متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک اور معاشی باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔یہ منتقلی ادنوک کی عالمی مارکیٹ میں پائیدار اور مستحکم رسائی اور ملک کے لئے پائیدار منافع کے ہمارے عزم کااظہار ہے۔ پیٹرو چائنہ کے لوئر زکوم میں 10 فیصد ، ام شیف اور نصر میں 10 فیصد حصص ہیں ۔ منتقلی کے نتیجے میں ، سنوک لوئر زکوم مراعات میں 4 فیصد اور ام شیف اور نصر حصص کی مالک ہوگی جبکہ پیٹرو چائنہ مراعات میں 6 فیصد حصص برقرار رکھے گی۔ سی این پی سی کے چیئرمین ڈائی ہولیانگ نے کہا کہ سی این پی سی کا ادنوک کے ساتھ کامیاب تعاون رہا ہے ، اور ہمیں یقین ہے کہ سنوک کے ساتھ تعاون سے ادنوک کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ سنوک کے کے چیئرمین وانگ ڈونگجن نے کہاکہ ہم لوئر زکوم ، ام شیف اور نصر میں حصہ داری پر بہت خوش ہیں۔ اس سے ادنوک اور پیٹرو چائنا کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی

(نیوز بشکریہ وام)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }