شوکت محمودبٹ کی جانب سے احسان الحق باجوہ اور انکے والد حاجی عبدالستار باجوہ کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ۔
جس میں مقامی کاروباری شخصیات اور مسلم لیگی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
دبئی(نیوزڈیسک)::یواے ای کی ممتازسماجی و کاروباری شخصیتمرکزی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای، شوکت محمودبٹ کی جانب سے ممبرقومی اسمبلی وصدرپی ایم ایل این گلف ومڈل ایسٹ، احسان الحق باجوہ کے اعزازمیں اٹلانٹس ہوٹل پام جمیرہ دبئی میں گرینڈعشائیہ کااہتمام کیاگیاجس میں احسان الحق باجوہ کے والدگرامی حاجی عبدالستار باجوہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے دیگرمعززمہمانوں میں سینئرنائب صدرپی ایم ایل (ن)یواے ای عبدالمجید مغل، راجہ جمیل بنگیال نائب صدریواے ای،راجہ خالد محمود نائب صدر یو اے ای رانا محمد یوسف سینئر رہنما مسلم لیگ ن یو اے ای، طارق جاوید قریشی صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی، قاضی نثار احمدنائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی، ملک آفتاب،عبدالله باجوہ، سعادت حسیب باجوہ، اسد اللہ باجوہ، انجنیئر رفیق، حاجی محمد نواز، ملک نبیل، راجہ ثاقب، سمیتپاکستان مسلم لیگ(ن)کے عہدیداران اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
شوکت محمودبٹ کی جانب سے دیئے گئے گرینڈعشائیہ کی تقریب 2حصوں پرمشتمل تھی۔ جس کی نظامت کے فرائض راجہ محممد جمیل بنگیال نے بخوبی ادا کئے۔پہلے حصہ میں بانی وقائدپاکستان مسلم لیگ(ن)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی پاکستان کی عدالتوں سے مختلف مقدمات میں بری ہونےپر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیااس موقع پر یواے ای کے مرکزی قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد پر نام نہاد، جھوٹے، اور خود ساختہ مقدمات بنائے گئے تھے جو وقت نے غلط ثابت کر دیئے اور متعلقہ عدالتوں نے ان مقدمات کوبے بنیادقراردیکر خارج کرتے ہوئے قائدکوباعزت طورپربری کردیا ۔
ایونٹ کے دوسرے حصہ میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے صدر وممبرقومی اسمبلی چودھری احسان الحق باجوہ اورانکے والد محترم حاجی عبدالستار باجوہ کی خصوصی پذیرائی کی گئی ۔اس موقع پرحاجی عبدالستار باجوہ نےکیک کاٹااورقائدمحترم کی صحت وتندرستی ودرازی عمراورپاکستان کے لیئے خصوصی دعاکی۔اس پروقار تقریب کے انعقاد پرچودھری احسان الحق باجوہ نے تقریب کے میزبان شوکت محمود بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا،