
روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کا کہنا ہے کہ چاند کے مدار میں موجود خلائی مشن لونا 25 کو چاند کی سطح پر لینڈنگ کے دوران غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق لونا 25 پر غیر معمولی صورتحال کی اطلاعات ہیں، چاند کی سطح پر اُترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
روسی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماہرین لونا 25 کی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔
لونا 25 چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی جاننے کیلئے قطب جنوبی سے نمونےجمع کرے گا۔
روس نے 47 سال بعد 11 اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا ہے، جو ایک سال چاند پر گزارے گا۔ امریکا، چین، روس کوئی بھی اب تک چاند کے قطب جنوبی میں کامیاب لینڈنگ نہیں کرسکا ہے۔