ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہےاور اب صرف تین میچ باقی ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی میں مد مقابل آئیں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی میدان ایڈیلیڈ اوول کا مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے حوالے سے ایک حیرت انگیز ریکارڈ ہے۔
ایڈیلیڈ اوول میں اب تک 11 مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جس میں ہر بار ٹاس ہارنے والی ٹیم کو فتح نصیب ہوئی ہے۔
Advertisement
No team has won a men’s T20I at the Adelaide Oval after winning the toss
️#INDvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9P3rHocQhg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 8, 2022
اب شائقین بے چینی سے یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ کیا 12ویں بار بھی ٹاس ہارنے والی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرے گی یا اس بار نئی تاریخ رقم ہوگی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
Advertisement