
مرحوم بھارتی اداکارہ عرفان خان کے بیٹے اداکار بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی لڑکا انکا دوست نہیں ہے۔
بابل خان اپنی فلم میں بہترین پرفارمنس پر خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران بابل نے والدہ ستاپا سکدر کے انکی کامیابی پر پرامید ہونے سے متعلق بتایا جبکہ اپنی فرینڈ لسٹ کا بھی تذکرہ کردیا۔
بابل خان کا کہنا تھا کہ میری عمر کے لڑکے مجھے سے دوستی کرنے میں کتراتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ میری دوست صرف لڑکیاں ہی ہیں کیونکہ میں ایک حساس لڑکا ہوں اور لڑکے مجھے سمجھتے نہیں تھے۔
بابل کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرے دوست ہوں۔ میں لڑکوں کے پاس جاتا تھا اور کہتا تھا کہ بھائی مجھ سے بھی دوستی کر لو، میں نے کیا کیا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کہتے تھے ’’تم اپنے احساسات کے بارے میں بہت بات کرتے ہو، صرف فٹبال کھیلو، فٹبال کے بیچ میں رونے کیوں لگتا ہے؟‘‘
انکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں ہی انکی دوست ہیں، اسکے بعد لڑکے مجھ سے حسد کرنے لگے، میں کہتا تھا کہ بھائی پہلے آپ ہی لوگوں نے مجھے مسترد کیا، تو اب تم کیا چاہتے ہو؟
انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے کئی مرتبہ بدمعاشیوں کا بھی سامنا کیا۔