بھارتی شہری نے بیوی کو ہراساں کرنے پر بہنوئی کا قتل کرکے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے

74
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی شہر ممبئی کے رہائشی نے بیوی کو ہراساں کرنے پر بہنوئی کو قتل کر کے اس کے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ  کرنے پر ملزم نے بہنوئی کے سفاکانہ قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو ہراساں کرنے پر اپنے بہنوئی کو مبینہ طور پر لوہے سے بنے نوکیلے اوزار سے قتل کر ڈالا اور اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کر دیئے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیمراج راجپوت کے مطابق ملزم شفیق احمد شیخ نے اپنے مقتول بہنوئی پر الزام لگایا ہے کہ 17 سالہ ایشور پتران نے اس کی بیوی کو ہراساں کیا تھا، بہنوئی کی پرورش اس کی بیوی کے والد نے کی تھی۔

پولیس کے مطابق جب پتران (بہنوئی) ملزم کے بار بار وارننگ کے باوجود بھی باز نہیں آیا تو شفیق نے گزشتہ پیر کو اسے قتل کر دیا اور بعد میں اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر کے اپنے کچن میں چھپا دیئے۔

پولیس کے مطابق جب مقتول دو دن تک لاپتہ رہا تو ملزم کے سسر نے اس سے اس کے بہنوئی سے متعلق پوچھا اور معاملے کو بھانپتے ہوئے شک کی بنیاد پر   پولیس کو بھی گمشدگی کی اطلاع کر دی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر شفیق کو زیرِحراست لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جس پر ملزم نے بہنوئی کے سفاکانہ قتل کا اعتراف کر لیا۔

ممبئی پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی بیوی مقتول کو اپنا بھائی سمجھتی تھی  لیکن اِن دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خونی رشتہ نہیں تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق ملزم شفیق احمد شیخ کو تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت قتل اور شواہد کو تباہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }