سکندرسندھوکی جانب سے صفدرچیمہ اورحکیم خان کے اعزازمیں عشائیہ
دوستوں کی محبت اورچاہتوں کے شکرگزارہیں(صفدرچیمہ)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرزھرۃ السیالکوٹ جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی سکندراحمدسندھونے پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں چوہدری محمدصفدرچیمہ اورحکیم خان کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس میں مختاراحمدگھمن،چوہدری سہیل انجم،چوہدری یاسرمحمودٹانڈہ، چوہدری ارشدسمیت دیگردوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پرصفدرچیمہ اورحکیم خان نے کہا کہ جب بھی یہاں آتے ہیں دوست بہت محبت اور چاہت کااظہارکرتے ہیں ہم انکے خلوص کے شکرگزار ہیں اللہ پاک آپ تمام دوستوں کواسی طرح شادوآباد اور ہنستامسکراتارکھے آمین