جائٹیکس گلوبل ” کے موقع پر”پیڈ ” میں "پاکستان نائٹ” کا انعقاد

86

بین الاقوامی نمائش” جائٹیکس گلوبل ” کے موقع پر  ۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ایونٹ "پاکستان نائٹ” کا انعقاد۔

شیخ منا بن محمد بن راشد آل مکتوم کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کی ترقی کے مواقعوں کو اجاگر کیا گیا۔

سری لنکا اور یگرکئی ممالک کے وفود کی شرکت

دبئی(اردوویکلی)::دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش”جائٹیکس گلوبل 2024 ‘‘کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ایونٹ "پاکستان نائٹ” کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیک پروفیشنلز اور بزنس لیڈرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے گئے اس شاندارایونٹ نے مختلف قومیتوں کے سینکڑوں ٹیک ایگزیکٹوز کو اپنی طرف متوجہ کیاجو باہمی تعاون اور خیالات کے تبادلے کے لیے منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ تقریب میں شیخ منا بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دبئی سلیکون اوئسس کے سینئر نائب صدر انٹرپرینیور شپ غنیم الفلاسی اور دیگر اماراتی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

  قونصل جنرل پاکستان دبئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے "جائٹیکس”کے ذریعے اتنا اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا ۔ سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہاکہ اس طرح کے مواقع کے ذریعے ہم آئی ٹی سے متعلق اپنی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ اور عالمی سطح پر پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیک انڈسٹری کو فروغ دینے اور اس کے عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔حکومت پاکستان ، وزیراعظم محمدشہبازشریف اور وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کی جانب سے سفیر فیصل نیازترمذی نے پاکستان کو "ٹیک ڈسٹی نیشن 2024″قرار دینے پر جائیٹکس گلوبل کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو مستحکم بنانے کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسزایسوسی ایشن اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مشترکہ کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔   ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر دبئی علی زیب خان نے اپنے خطاب کے دوران امریکہ، مصر، ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، تنزانیہ، کوریا اور متحدہ عرب امارات کے آئی ٹی مندوبین کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت، کاروباری میچ میکنگ اور کاروباری روابط کے لیے خیرمقدم کیا

انہوں نے غیر ملکی کاروباری رہنماؤں اور آئی ٹی پروفیشنلز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری اس نمائش کے دوران پاکستان پویلین کا دورہ کریں جہاں 24 پاکستانی نمائش کنندگان ملک کی جدید ترین تکنیکی مصنوعات اور ڈیجیٹل سلوشنز کی نمائش کر رہے ہیں۔علی زیب نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی صلاحیت اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے میں نیٹ ورکنگ ایونٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے جدت اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی ٹیک پروفیشنلز اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔  پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب "پاکستان نائٹ "کاروباری روابط اور تعاون کو بڑھانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں بہت معاون ہو گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }