نسیم شاہ آپریشن کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کر کے رونے لگے

103

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے۔

نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے، میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟

نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی تھی اور اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہ ہو پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }