گرمیت چوہدری نے سڑک پر بےہوش انجان شخص کو سی پی آر دیا

100
گرمیت چوہدری نے سڑک پر بےہوش انجان شخص کو سی پی آر دیا

بھارتی اداکار گرمیت چوہدری حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن گئے، سڑک پر بےہوش ہونے والے انجان شخص کو ابتدائی طبی امداد سی پی آر دیا۔

گرمیت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک شخص کو بےہوش ہونے کے بعد سی پی آر دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرمیت اپنے ہاتھوں سے بےہوش ہونے والے کا سینہ دبا رہے ہیں اور دیگر لوگوں سے آدمی کے پیر سہلانے کا کہہ رہے ہیں۔

بعد ازاں متاثرہ شخص کو ایمبولینس آنے پر قریبی اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔

گرمیت بھارتی ٹی وی کا ایک مقبول چہرہ ہیں، انہوں نے کچھ ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }