سفیرپاکستان کی حاجی خان زمان سرورسے ملاقات
پاکستان کے سافٹ امیج کواجاگرکرناہے(افضال محمود)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزسفیرپاکستان نےچیئرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیزو ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورسے سفارت خانہ پاکستان میں ملاقات کی۔حاجی خان زمان نے سفیرپاکستان کوچارج سنبھالنے پرخوش آمدیدکہااوراپنی اورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔حاجی خان زمان نے سفیرپاکستان جناب افضال محمودکوالابراہیمی گروپ کی یواے ای اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں بارے بریفنگ پیش کی۔ سفیرافضال محمودنے خان زمان سرورکی پاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کے لیئے سماجی خدمات اوردیارغیرمیں پاکستان کے سافٹ امیج کواجاگرکرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور الابراہیمی گروپ آف کمپنیز کی مستقبل قریب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے بھرپورسپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں سفیرپاکستان افضال محمودنے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کوچاہیئے ہمیشہ پاکستان کے وقارکومقدم رکھیں اور پاکستان کے سافٹ امیج کواجاگرکریں۔