حنا الطاف کو سوشل میڈیا پر مبارکباد کیوں دی جارہی ہے؟

70

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کے جَلد ماں بننے سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

یاد رہے کہ آج کل اداکار و گلوکار آغا علی بیرونِ ملک اکیلے چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ حنا الطاف پاکستان میں موجود شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکار آغا علی سوشل میڈیا پر اپنے گھومنے پھرنے کی نت نئی تصویریں اپلوڈ کر رہے ہیں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے علیحدہ ہونے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ایسے میں اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ حنا الطاف ماں بننے والی ہیں۔

حنا الطاف کی تصویروں پر اُن کے مداح اداکارہ سے نا صرف حمل سے متعلق پوچھ رہے ہیں بلکہ اُنہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

حنا الطاف کے مداحوں کا اداکارہ سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ اُن کے شوہر آغا علی کہاں ہیں؟ 

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }