اسرائیل پر حماس کے حملوں میں 22 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونیکی تصدیق

113
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں امریکا نے اپنے 22 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو امریکی صدر نے 14 امریکیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جرمنی نے اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }