
بھارت کی خوبرو اداکارہ نین تارا نے اپنی اسکن کیئر برانڈ لانچ کی ہے، انہوں نے سمانتھا پرابھو کو خاص تحفے بھیجے۔
انہوں نے سمانتھا کو اپنی پروڈکٹس تحفے میں بھیجیں، سمانتھا نے اس سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری لگا کر آگاہ کیا۔

سمانتھا نے نین تارا کی طرف سے بھیجے گئے تحائف کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ نہایت اچھے لگ رہے ہیں، انہیں آزمانے کا بےچینی سے انتظار ہے۔
نین تارا نے سمانتھا کی انسٹا اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ میری پیاری۔

نین تارا کو ساؤتھ فلم انڈسٹری کی لیڈی سپر اسٹار کہا جاتا ہے، وہ نہ صرف صف اوّل کی اداکارہ ہیں بلکہ اب ایک انٹرپرینیور بھی بن چکی ہیں۔