دیارغیرمیں پاکستان کانام بلندکرنے والے ٹیکسی ڈرائیورمحمدعرفان

106

دبئی(اردوویکلی):: دُبئی میں زیادہ ترپاکستانی ٹیکسی چلاکراپنے اور اپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کمانے میں مصروف ہیں۔ انتھک محنت اورسخت گرم موسم کے باوجودچہرے پرمسکراہٹ سجاکر مسافروں کااستقبال ان کاوطیرہ ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی میں مقیم ہرکمیونٹی پاکستانی ڈرائیورکی فرض شناسی اورنرم گوشےکااعتراف کرتی ہے آج کل نہ صرف دبئی بلکہ پوری دنیامیں ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورمحمدعرفان کی ایمانداری کے چرچے ہورہے ہیں  جس نے چندروزقبل اپنی ٹیکسی میں ایک مسافر کی بھُول جانے والی 9 لاکھ درہم ( تقریباً 3 کروڑ ستر لاکھ پاکستانی) رقم دبئی پولیس کوجمع کرادی۔کریم ٹیکسی چلانے والے پاکستانی محمد عرفان ولد محمد رفیق کی اس ایمانداری اور فرض شناسی پر مقامی میڈیامیں بھی اس کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے مقامی انگریزی اخبارخلیج ٹائمزکے مطابق ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورمحمدعرفان نے لاکھوں درہم کی رقم اس کے حقیقی مالک تک پہنچانے کے لیئے رقم سے بھرابیگ دبئی پولیس کے حوالے کرکے مسافراوراعلی حکام کے دل جیت لیئے اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کاوقاربھی بلندکردیا۔خلیج ٹائمزکے مطابق محمد عرفان کی ٹیکسی میں ایک مسافر سوار ہوا، جو کچھ دیر بعد اپنی منزل پر اُتر گیا۔اچانک محمد عرفان کی نظر پچھلی سیٹ پر رکھے اس بیگ پر پڑی تو اسے اندازہ ہوا کہ یہ  سوار شخص کا ہو گا۔مسافر کی شناخت کی خاطر اس نے بیگ کھول کردیکھا تو اس میں  بہت بڑی تعداد میں مقامی کرنسی موجود تھی۔  محمد عرفان نے  فیصلہ کیا کہ وہ یہ رقم اصل مالک تک پہنچا دے گا۔ وہ فورا دبئی پولیس اسٹیشن گیااور رقم سے بھرابیگ پولیس عملے کے حوالے کردیا۔دبئی پولیس نے مسافرکاپتہ چلا کررقم اس کے حوالے کردی جس نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورمحمدعرفان کابیحدشکریہ اداکیاجبکہ دبئی پولیس کے ڈائریکٹربریگیڈئیرعبداللہ خادم سرورنے محمدعرفان کی ایمانداری کوسراہتے ہوئے تعریفی سندسے نوازا۔ بریگیڈئیرسرورنے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیورمحمدعرفان ایک انتہائی ذمہ دار اورفرض شناس انسان ہے   اتنی بڑی رقم دیکھ کربھی اس کاایمان متزلزل نہیں ہوا اوراس نےرقم پولیس کے حوالے کرکےایمانداری کی ایک شاندارمثال قائم کی ہے معاشرے کے دیگرافرادکواس کی تقلیدکرنی چاہیئے۔ محمد عرفان نے اعزازی سند ملنے پر دبئی پولیس کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ تعریفی سندمیرے اورمیرے وطن کے لیئے ایک اعزاز سے کم نہیں مجھے اپنی ایمانداری پر بہت خوشی اور فخرہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }