صادق سنجرانی چیئرمین مرزامحمدآفریدی ڈپٹی چئیرمین سینیٹ منتخب

271

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 48 جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے،8 ووٹ مسترد

 ڈپٹی چیئرمین مرزامحمدآفریدی نے 54ووٹ حاصل کیئے

اسلام آباد(اردوویکلی)::حکومتی امید وار صادق سنجرانی 48ووٹ لے کر چیئر مین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں حکومت نے اپوزیشن کی ایوان بالا میں اکثریت کے باوجود سینیٹ کی چیئرمین اورڈپٹی چئیرمین شپ چھین لی ہے اور صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 42 ووٹ حاصل کرنے میں کامیب ہوئے۔سید یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہو ئے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوارمرزامحمدآفریدی کامقابلہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوارمولاناعبدالغفورحیدری سے تھاجس میں مرزامحمدآفریدی 54 ووٹ لیکربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے الیکشن میں جیت کے بعد چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیااس موقع پر صادق سنجرانی نے جیسے میں نے پہلے تین سال ہاوس چلا یا ویسے ہی آئندہ بھی چلاﺅں گا اور میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }