پاکستان سے فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیئےعمران خان کاساتھ دیں
پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی حقیقی نمائیندہ جماعت ہے
ریحانیہ پیلس ٹانڈہ کے دروازے ہرخاص وعام کے لیئے ہروقت کھلے ہیں(چوہدری شہبازریحانیہ)۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کوفرسودہ نظام سے نجات دلائے گی عوام کوچاہیئے عمران خان کاساتھ دیں جو لوگ کئی دہایئوں سے ذاتی مفاد کے لیئے ملکی وسائل کابےدریغ طریقے سے استعمال کررہے ہیں وہ کبھی نہیں چاہینگے کہ موجودہ نظام بدلے مگرکب تک عوام بیرونی قرضوں کی چکی میں پستے رہینگے جس کی وجہ سے آئے روزمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اس مہنگائی کی اصل وجہ ان قرضوں کی واپسی ہے جوگزشتہ حکومتوں نے لیئے مگراب واپس اس حکومت کوکرنے پڑ رہے ہیں اور نئے قرضے بھی پرانے قرضے اداکرنے کے لیے لیئے جارہے ہیں اہل ٹانڈہ کی خدمت ہماری(ریحانیہ) فیملی کامشن ہے چاہے رفاہی کام ہوں یافلاحی ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کوترجیح دی ہے میں اورچوہدری نوازرشیدریحانیہ اپنے والد محترم حاجی چوہدری رشیدریحانیہ صاحب کے احکام اورانکی رہنمائی میں اہل ٹانڈہ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں میں ہرقسم کے فلاحی اوررفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں حال ہی میں المصطفی ویلفئیرٹانڈہ کی خواہش پرایمبولینس فراہم کی جس کاباضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنرگجرات جناب سیف انورجپہ صاحب نے چندروزقبل کیا۔ایمبولینس سروس سے نہ صرف ٹانڈہ بلکہ اور آس پاس کے دیہات بھی مستفیدہونگے انشااللہ ماہ رمضان میں پہلے کی طرح ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں مستحقین کورمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم کی جائیگی یہ نمودونمائش کے لیئے نہیں بلکہ خالصتا’ رضائے الہی کے لیئے ایک حقیر سی کوشش ہے ان خیالات کااظہارٹانڈہ کی معروف سماجی شخصیت نائب صدرپاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران نمائندہ اردوویکلی یواے ای سے ایک مختصرملاقات میں کیا چوہدری شہبازریحانیہ نے کہا کہ جب بھی اہل ٹانڈہ کوکسی قسم کی خدمت کی ضرورت پڑی ہم دونوں بھائیوں نے فورا’ لبیک کہا اور انشااللہ مستقبل میں بھی اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کے لیئے حاضرہیں کیونکہ ہمارا مان ہمارے یہی بہن بھائی ہیں ہمارااٹھنا بیٹھنا اانہی کے ساتھ ہے چوہدری شہبازنے کہاکہ اہل علاقہ کی خدمت ہمارے خون میں شامل ہے اللہ تعالی ہمیں اس سے بڑھ کر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطافرمائے۔ ہماری پلاننگ ہے کہ مستقبل قریب میں ہرقسم کی فلاحی ورفاہی خدمات کے لیئے ایک ذاتی ٹرسٹ قائم کریں اور اس کے ذریعے خدمت کے مشن اوردائرہ کارکومزیدوسعت دی جائے۔ ہم اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنے بہن بھایئوں کی خدمت کرسکیں اور کسی کے کام آسکیں کیونکہ جوسکون اہل علاقہ کی خدمت میں ہےوہ ناقابل بیان ہے میری اورچوہدری نوازریحانیہ کی دلی تمناہے کہ ہم جس حدتک ممکن ہوسکے اللہ کے دیئے میں سے اللہ کی راہ پرخرچ کریں اور اپنے غریب اورمستحق بہن بھایئوں کے کام آئیں انشااللہ خدمت کامشن اسی طرح جاری وساری رکھیں گے۔