برازیلین فٹنس انفلوئنسر دوہرا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

101
فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیلین فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجس دوہرا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ فٹنس انفلوئنسر کی گزشتہ پیر کو اچانک موت نے ان کے اہل خانہ اور فالوورز کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

فٹنس انفلوئنسر کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

32 ہزار سے زائد فالوورز کی حامل سوشل میڈیا فٹنس انفلوئنسر کو 20 اگست کو پہلا دل کا دورہ اس وقت پڑا تھا جب وہ برازیل کے شہر گراماڈو کے سفر پر تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کر وادیا گیا تھا، وہ ایک ہفتے سے کوما میں تھی۔

مسلسل ایک ہفتے تک کوما میں رہنے کے بعد دوسرا دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی، یہ دوسرا دل کا دورہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }