جنگ بندی کا آغاز آج سے نہیں کل سے ہو گا، اسرائیل

105

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز تک اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہیں گے، اس سے پہلے اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔ 

عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }