منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیئے متحدہ عرب امارات نےکوششیں تیز کردیں

194
                                                       منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیئے متحدہ عرب امارات کی کوششیں۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات نے متفقہ ڈیٹا بیس میں ملکیت کی معلومات کے اندراج کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لئے اپنی قومی کوششوں کو تقویت دی ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک حوالہ کا کام کرے گا اور سیکیورٹی ایجنسیوں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مالی جرم کی تحقیقات میں مدد کریگا۔ ڈیٹا بیس منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کیلئے دوسرے ممالک کی معلومات کے تبادلے کے لئے درخواستوں کی سہولت کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے میں بھی کام کرے گا۔ بینیفیشل آونر وہ شخص ہوتا ہے جو کمپنی کے مالکانہ حقوق کا 25 فیصد سے زیادہ اور کمپنی کے 25 فیصد یا اس سے زیادہ ووٹنگ کا اختیار رکھتے ہوئے کسی کمپنی کوکنٹرول کرتا ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بیشتر ارکان کو بھرتی کرنے یا برخاست کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے۔ 2020 کے کابینہ کے فیصلے نمبر 58 کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق بینیفشل آونر کےاعداد و شمار کے نتائج کو رجسٹر کرنے میں ناکامی پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ مطلوبہ معلومات میں بینیفیشل آونر کا نام، جنس، پاسپورٹ کی معلومات، قومیت، ای میل اور رہائشی پتہ شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت سے نمٹنے کے لئے ایگزیکٹو آفس کے ڈائریکٹر جنرل حامد الزعابی نے کہا کہ بینیفشل آونرشپ کے اعداد و شمار رجسٹر کرنے سے متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق مالی اعانت سے متعلق جرائم کی روک تھام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ حامد الزعابی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ریگولیٹری نظام کی تعمیل سے شفافیت میں اضافہ ہوگا ۔ اسکے نتیجے میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت کے خاتمے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کو فروغ ملے گا۔ بینیفیشل آونرشپ کے اعداد و شمار کی رجسٹریشن متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ترجیح کے طور پر مالی جرائم سے نمٹنے کے عزم کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ فروری 2021 میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے نیشنل اے ایم ایل / سی ایف ٹی اسٹریٹیجی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لئے ایگزیکٹو آفس کے قیام کی منظوری دی۔ حامد الزعابی کو سرکاری طور پر ایگزیکٹو آفس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا جو متحدہ عرب امارات کی قومی اے ایم ایل / سی ایف ٹی اسٹریٹیجی کی نگرانی کرنے والی ہائر کمیٹی کو براہ راست رپورٹ کرتا ہے جس کی سربراہی وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کررہےہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }