ابوظہبی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 ایس اوپیزمیں نرمی کر دی گئی مگراسکافائدہ صرف وہی افراد اٹھا سکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو اور الحوسن ایپ پر گرین پاس جاری کیا گیا ہوگا۔ اس سلسلے میں حکومت ابوظبی کی جانب سے اہم اعلان کر دیاگیاہے جس کے مطابق اب عوامی، تفریحی اور ساحلی مقامات پر وہی افراد داخل ہوسکیں گے جو الحوسن ایپ پر گرین پاس دکھائیں گےجوافراد گرین پاس نہیں دکھا سکیں گے انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے مقامی انگریزی روزنامےخلیج ٹائمز کے مطابق ابوظبی حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ اب شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس، پبلک پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، سوئمنگ پولز، سینما گھروں، ساحلی مقامات،عوامی و نجی ساحلی مقامات، میوزیمز اور کیفیز میں صرف انہی لوگوں کو داخلے کی اجازت ملے گی جن کے الحوسن ایپ پر گرین پاس کا اسٹیٹس ظاہر ہوگا۔
ان نئی پابندیوں کا اطلاق مؤرخہ 15 جون بروز منگل سے ہو گا۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں 16 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں پر لاگو ہوںگی۔ الحوسن ایپ پر کوویڈویکسی نیشن ریکارڈاور پی سی آر ٹیسٹ تاریخ کے حساب سے ہی گرین پاس ظاہر ہوگا۔ اماراتی حکومت کے مطابق الحوسن ایپ پر تین کلر کوڈز متارف کرائے گئے ہیں جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد ایسے لوگ جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا وہ رضاکار ہیں جنہوں نے ویکسین کے ٹرائلز میں شمولیت کی تھی۔ ان افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز رنگ میں ظاہر ہو گا اس کے علاوہ حرف (ای) یا گولڈ سٹار کے ایکٹو آئیکون کی صورت میں سات روز کے لیے ظاہر ہوگا۔۔ پہلی کیٹیگری مکمل طور پران ویکسین شدہ افراد کی ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا انہوں نے بطوررضاکار ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لیا ہوگا۔ ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبزرنگ میں ظاہر ہو گا اس کے علاوہ (ای)کے حرف یا گولڈ سٹار کے ایکٹو آئیکون کی صورت میں سات روز کے لیے ظاہر ہوگا۔۔ دوسری کیٹگری ان لوگوں کی ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 28 روز سے کم عرصہ ہوا ہوگا۔ ایسے لوگوں کا الحوسن ایپ پرپی سی آر کا نیگیٹو رزلٹ 14 روز کے لیے سبزرنگ میں دیکھا جائے گا۔۔ تیسری کیٹگری میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کی صرف پہلی خوراک لگوائی ہوگی اوردوسری خوراک لگوانے کا انتظار کر رہے ہیں ، ان کا ایپ پرپی سی آر کے نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 7 روز کے لیے سبز رنگ میں ظاہر ہوگا۔۔ چوتھی کیٹگری میں وہ ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد دوسری ڈوز 48 روز گزرنے کے بعد بھی نہیں لگوائی ہے۔ ان کا الحوسن پر پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 3 روز کے لیے ظاہر ہوگا۔ پانچویں کیٹگری جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مبرا قراردیا گیا ہے اور ان کے پا س اس کا منظور شدہ سرٹیفکیٹ موجود ہے، ایسے افراد کا الحوسن ایپ پر پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ کا اسٹیٹس 7 سات کے لیے سبزرنگ میں دکھائی دے گا۔ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی اور انہیں ویکسین لگوانے استثسنی حاصل نہیں ہے، ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ الحوسن ایپ پر تین رو ز کے لیے سبزرنگ میں دکھائی دے گا