پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا قوانین کی پابندی کریں(سفیرپاکستان)

77

پاکستانی شہری یواے ای کے وزٹ ویزا قوانین کی مکمل پابندی کریں

پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے

وزٹ ویزہ پر آنے والوں کے پاس سفری اخراجات(3ہزارسے 5ہزاردرہم)

رہائش اورواپسی کاٹکٹ لازمی ہوناچاہیئے(سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی)

 

ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات کے بغیر وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات کے سفر سے گریز کریں ورنہ انہیں وطن واپس بھیجے جانے کا خدشہ ہے۔ سفارت خانہ نے پاکستانیوں کو بغیر کسی ٹھوس ملازمت کی پیشکش کےملازمت کی تلاش کے ارادے سے سیاحتی اجازت ناموں پر سفر کرنے سے بھی خبردار کیاہے ۔مشرق وسطیٰ کی ویب سائٹ ” دی نیشنل ” کی رپورٹ کے مطابق یہ الرٹ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ناکافی دستاویزات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر پاکستانی کارکنوں کے داخلے سے انکار کے واقعات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے "دی نیشنل "کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سفارت خانے اور قونصل خانے کے عملے کو دبئی اور ابوظہبی کے ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزوں پر پاکستانیوں کی جانب سے متعدد کالز موصول ہوئیں جنہیں وطن واپس جانے کے لیے کہا گیا کیونکہ ان کے پاس اپنے قیام کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات، رہائش اور فنڈز نہیں تھے۔ فیصل ترمذی نے کہا کہ ہم جو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وزٹ ویزہ پر بھی آپ کو کم از کم درہم 3,000 سے 5000، ہوٹل کی درست رہائش اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں صرف اس وقت متحدہ عرب امارات کا سفر کرنا چاہئے جب ان کی تمام دستاویزات مکمل ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، یہ وہ کارکن ہیں جو نوکری کی تلاش میں ہیں جو سوچتے ہیں کہ ایک بار جب وہ یہاں پہنچ جائیں گے تو وہ نوکری تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائینگے  انہوں نے کہا کہ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ جب ان کے پاس کسی کمپنی کی طرف سے واضح پیشکش(آفرلیٹر) اور ضروری دستاویزات ہوں تو تبھی وہ یہاں کا سفر کریں ورنہ وہ صرف اندھیرے میں تیرچلا کراپنا قیمتی وقت اور سرمایہ ضایع کرینگے اور اوپرسے ملک کاامیج بھی خراب کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ائیرپورٹس حکام نے قوانین کو سخت کر دیا ہے جس کے تحت سیاحوں (زائرین)کے پاس واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ اور کم از کم 3,000 سے 5000 درہم خرچہ موجود ہونا چاہیے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }