بھارتی فوجیوں کو مواصلاتی نظام میں عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے لگی

83

بھارتی فوجیوں کو مواصلاتی نظام میں عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے لگی

بھارتی فوجیوں کو مواصلاتی نظام میں عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے لگی

چین کے فائیو جی سسٹم نے بھارت کا مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا ہے اور انہیں عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے لگی ہیں۔

کشمیر میڈٰیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر اپنی طرف کے سرحدی علاقوں میں فائیو جی نیٹ ورک شروع کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین کی فائیو جی لہریں سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں کے مواصلاتی آلات میں خلل پیدا کر رہی ہیں اوران میں عجیب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی او چین کے فائیو جی سسٹم کی وجہ سے اپنے کمیونیکیشن آلات میں پیدا ہونے والے خلل کو دور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔

Advertisement

عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کرنے کے منصوبے پر غور کررہی ہے جبکہ بھارتی فوج کیلئے بینڈ فریکوئنسی کے استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے صرف فوج کیلئے ہوں گے اور اسے صرف دفاعی افواج اور ریڈیو فلکیات کیلئے استعمال کرنے کے لیے الگ رکھا جائے گا۔

          واضح رہے کہ بھارت کے سرحدی علاقوں میں خراب نیٹ ورک کی شکایتیں سامنے آچکی ہیں جبکہ بھارت کے سرحدی گاؤں چشول میں کئی مرتبہ خراب نیٹ ورک کا مسئلہ وہاں کے کونسلر اٹھا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }