چوہدری غضنفرعلی کاانتقال ونمازجنازہ (اناللہ واناالیہ راجعون)

43

چوہدری غضنفرعلی کاانتقال پرملال

اناللہ واناالیہ راجعون

ابوظہبی(اردوویکلی)::سابق سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدانورکے چھوٹے بھائی چوہدری غضنفرعلی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث قضائے الہی سے گزشتہ رات ابوظہبی میں انتقال کر گئے تھے (انا للہ وانا الیہ راجعون )آج صبح انکی نمازجنازہ بنی یاس ابوظہبی میں اداکی گئی،نمازجنازہ میں حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمد زمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین ،ملک محمدشہنازماہل، رحمت اللہ چوہدری،پروفیسرسرجن عامرنثآر چوہدری ،حآجی دراز خان،میاں امجد جاوید،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،طارق جاوید قریشی،محمداکرام جوڑا،بلال صفدرچوہدری ،بابرزمان،نویدطارق راجہ،چوہدری حسنین اکبرچیمہ،چوہدری سلمان الطاف،چوہدری شاہد محمود،چوہدری اعجاز اکرم،ملک ندیم احمداعوان،چوہدری سفیان غضنفر،چوہدری فیصل انور،ملک عماد،مدثر چیمہ،توقیرعباس،کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب اور قریبی دوستوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اور مرحوم کی مغفرت اور آخرت کے درجات کی بلندی کے لیئے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کے بیٹے چوہدری سفیان اورفیملی اراکین سے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم چوہدری غضنفر علی کی میت انکے آبائی گاؤں کلیوال گوجراں گجرات میں تدفین کے لیئے روانہ کردی گئی جہاں کل صبح نماز جنازہ کی ادائگی کے بعد مقامی قبرستان  میں سپردخاک کردیاجائےگا

ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }