کریپٹوکرنسی ٹریڈنگ میں احتیاط سے کام لیں(ابوظہبی پولیس)۔

79
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی میں پولیس نے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسی پیش کشوں کے لئے دھوکہ میں نہ آئیں جو کریپٹو کرنسیوں میں تجارتی خدمات فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہیں اتھارٹی نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ احتیاط برتیں اور جلد مالی فائدہ کے وعدوں کی طرف راغب نہ ہوں۔کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الرشدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی انجان کمپنی یافردسے اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور غیرمعروف فون کالز ، پیغامات اور اشتہارات  کونظراندازکریں جو اکثر کمپنیوں یا پلیٹ فارم سے ہوتے ہیں جن کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ کریپٹوکرنسی میں تجارت کرنے کے لائسنس یافتہ ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ دھوکہ دہی کرنے والے صارفین سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کریپٹو کرنسیوں میں تجارت کرکے بڑی رقم کما سکتے ہیں۔ الراشدی نے ان کرنسیوں کو خریدنے اور ٹریڈنگ کرنے میں محتاظ رہنے کامشورہ دیا ، جو مجازی اکائی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسیوں میں تجارت، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ  کی کارروائیوں کا باعث بنتا ہے۔ الیکٹرانک لین دین کی نگرانی نہیں کی جاتی ہے ، اسکی کسی قسم کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ خطرات کا باعث ہے۔ الرشیدی نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں خطرناک اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت فراہم کرنا ناممکن بنا دیتا ہے۔ اتھارٹی نے عوام کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ امان فون سروس (8002626) کے ذریعہ کسی بھی جعلی کوشش کی اطلاع دے کر ابوظہبی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ یا2828پرمیسج بھیج دیں ہم انکی رازادری کوخفیہ رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔(نیوزبشکریہ سیکیورٹی میڈیاابوظہبی پولیس)
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }