سفیرپاکستان کی شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

26

 سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت۔

ادبی اور اشاعتی شعبوں کے سینئر رہنماؤں کےساتھ ملاقات۔

پاکستانی بک اسٹالزکاخصوصی دورہ ،مصنفین،ناشرین اورڈسٹریبیوٹرزکی حوصلہ افزائی

شارجہ(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گزشتہ روز شارجہ میں ہر سال منعقد ہونے والے شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کی۔انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے ثقافتی رشتوں اور مشترکہ امنگوں کو تقویت دیتے ہوئے ادبی اور اشاعتی شعبوں کے سینئر رہنماؤں کےساتھ بات چیت کی۔شارجہ بک اتھارٹی (ایس بی اے) کے چیف ایگزیکٹوآفیسراحمد بن رکاد الامیری کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران سفیرفیصل ترمذی نے ایس بی اے کی جانب سے عالمی ادبی برادری کو فروغ دینے کے عزم پر ان کی تعریف کی اورشارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی مصنفین اور پبلشرز کی شمولیت کی حمایت کرنے پر الامیری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ الامیری نے پاکستان کے بھرپور ادبی ورثے کی تعریف کی اور پاکستانی ادب کی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کے لیے شارجہ بک اتھارٹی کی لگن پر زور دیا۔ سفیرپاکستان نے ادبی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے شارجہ بک اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے اور ان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمزقارئین اور عالمی ادب کو فروغ دیتے ہیں،آج کے قارئین کل کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر جیسے ایونٹس میں پاکستانی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔پاکستان-یو اے ای ثقافتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیےسفیر فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ پبلشنگ سٹی (ایس پی سی) فری زون کے ڈائریکٹر سیف محمد السویدی سے بھی ملاقات کی۔ سیف محمد السویدی نے شارجہ کو ادبی اور ثقافتی مشغولیت کے مرکز کے طور پر قائم کرتے ہوئے عالمی معیار کے پبلشنگ ایکو سسٹم کی فراہمی کے ذریعے پبلشرز، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حمایت کرنے کے ایس پی سی کے عزم کو اجاگر کیا۔اس موقع پر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی پبلشرز اور ڈسٹری بیوٹرز سے رابطہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر اردو ادب کے فروغ میں ان کی کوششوں کو سراہا۔سفیر نے ابن العربی فار ریسرچ اینڈ پبلشنگ فاؤنڈیشن کے کام خصوصاً شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے حوالے سے اشاعت میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }