لاہور(اردوویکلی)::لوکل باڈیزالیکشن جامع منصوبہ بندی کے ساتھ لڑیں گےامیدواروں کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت کرے گی۔مرکزی قیادت کی سوچ بہت پازیٹوہے انشااللہ تمام فیصلے جماعت کے حق میں ہونگے کسی بھی یوسی میں جگہہ خالی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کااظہارممبرصوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ق) حلقہ جلالپورجٹاں گجرات اور چوہدری برادران کے دیرینہ مخلص ساتھی چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والےممبران پنجاب اسمبلی سے ممبرز لونج صوبائی اسمبلی پنجاب میں لوکل باڈیز الیکشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔