محمدحمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں چوہدری الطاف حسین کی جانب سے گرینڈ عشائیہ تقریب کاانعقاد۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری الطاف حسین کی جانب سے ملک محمدشہنازماہل کے صاحبزادے محمدحمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں گرینڈ عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مختلف شعبہ حیات سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،پروفیسر سرجن چوہدری عامرنثار،ملک محمدشہنازماہل،میاں امجدجاوید،طارق جاویدقریشی،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری ارشد،چوہدری محمدجاوید،چوہدری محمدعامر،فیصل انورچوہدری،ولیدملک ماہل،سمیرملک ماہل ،چوہدری عدنان الطاف،چوہدری سلمان الطاف ،چوہدری عمران الطاف کے علاوہ عزیز واقارب اور رفقا نے فیملیز سمیت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔