محمدحمزہ ملک کی شادی کی خوشی میں چوہدری محمدانور کی جانب سے پروقار عشائیہ تقریب کااہتمام۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::ممتازسماجی وکاروباری شخصیت سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی وسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی چوہدری محمد انور کی جانب سے ملک محمدشہنازماہل کے صاحبزادے محمدحمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مختلف شعبہ حیات سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،پروفیسر سرجن چوہدری عامرنثار،ملک محمدشہنازماہل،انجینئیر یونس کیانی ،میاں امجدجاوید،طارق جاویدقریشی،چوہدری ارشد،چوہدری جاویدسرور تارڑ،چوہدری عامرتارڑ،فیصل انورچوہدری،ولیدملک ماہل،سمیرملک ماہل ،چوہدری عدنان الطاف،چوہدری عمران الطاف،چوہدری عثمان الطاف،عثمان غضنفرچوہدری کے علاوہ عزیز واقارب اور رفقا کی بڑی تعدادکی فیملیز سمیت شرکت ۔میزبان چوہدری محمدانورنے اپنے صاحبزادے چوہدری فیصل انورکے ہمراہ مہمانوں کاتقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔