کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے لیے ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا

60

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹگری میں سنیچ میں پہلی کوشش میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا.

نوح بٹ نے دوسری کوشش میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا

تیسری کوشش میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 174 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا اور نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ْ

Advertisement

نوح دستگیر بٹ نے کلین اینڈ جرک میں 230 کلوگرام وزن سب سے زیادہ اٹھایا

کامن ویلتھ گیمز میں 109 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوں میں بھارت،آسٹریلیا، انگلینڈ اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ بھارت کے ویٹ لفٹر گردیپ سنگھ کی تیسری پوزیشن حاصل کی

پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ویٹ لفٹنگ ہال  پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }