خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمد

9

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد خوارج مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت گزشتہ 2ماہ سے مؤثرانٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کارروائی کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }