امریکا اور ایران میں ممکنہ معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

10

لندن: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور ایران و عمان کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کی امید کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور توانائی کی سپلائی معمول پر آنے کی توقع کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ یا تقریباً 0.5 فیصد کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 53 سینٹ یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 74.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل برینٹ خام تیل معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا، تاہم تازہ سفارتی پیش رفت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان کوئی جامع معاہدہ طے پا جاتا ہے تو کئی ماہ سے جاری کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

سرمایہ کار یہ بھی امید ظاہر کر رہے ہیں کہ ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مکمل طور پر بحال ہو سکتی ہے، جس سے تیل کی عالمی ترسیل میں موجود خدشات کم ہوں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی حالات پر رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }