سابق بھارتی کپتانی آئی پی ایل میں مسلسل فلاپ ہونے کے بعد برائن لارا سے ٹپس لینے پر مجبور ہیں۔
سابق بھارتی کپتانی آئی پی ایل میں مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن ڈک پر آوٹ ہوئے ہیں۔
ہفتے کو میچ کے بعد مایوس ویرات کوہلی ٹپس لینے برائن لارا کے پاس پہنچ گئے جبکہ ویسٹ انڈین لیجنڈ سن رائزر حیدرآباد کے بیٹنگ کوچ ہیں۔
ویرات کوہلی اب تک لیگ میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے برائن لارا کو خود کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔
برائن لارا نے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی کو کئی مشورے دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کو کرکٹ سے بریک کی ضرورت ہے، روی شاستری
واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین سمیت کئی سابق کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔