نسیم شاہ کا پاکستان ٹیم میں آنے تک کا سفر کیسا رہا؟
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان ٹیم میں آنے تک اپنی جدوجہد سے متعلق گفتگو کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم میں آنے تک اور اپنی جدوجہد کے حوالے سے بتایا ہے۔
️ Naseem Shah talks about his cricket journey in detail.#PAKvENG pic.twitter.com/oDXzEzR5Bj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2022
Advertisement
نسیم شاہ کا اپنے آبائی علاقے لوئر دیر میں کرکٹ کی سہولیات نہ ہونے کا ذکرکرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بچپن ہی سے کرکٹ کھیلنے کا جنون اس قدر تھا کہ کلاسز میں بھی بیٹھ کر ٹیمیں بنایا کرتے تھے تاکہ لنچ ٹائم میں کرکٹ کھیل سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ابو غصہ کیا کرتے تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صرف پڑھائی پر ہونا چاہیے لیکن اب قومی ٹیم میں دیکھ کر والد بھی خوش ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلنے پر بہت ڈانٹ کھائی جب کہ اس وقت والد سمیت میرے بھی علم میں نہیں تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھیلوں گا۔
فاسٹ بولر کا بتانا تھا کہ لاہور آکر مرحوم عبدالقادر کی اکیڈمی میں پہلی بار ہارڈ بال کرکٹ کھیلی جس کے بعد باقائدگی سے ہارڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ پہلے انڈر 16 کرکٹ کھیلی اور پھر انڈر 19 میں بھی کھیلا جس کے بعد پی ایس ایل میں نام آگیا، اس کے بعد سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں جس میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے 21 نومبر 2019 کو آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہوں نے رواں سال 28 اگست کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلا تھا۔
Advertisement
نسیم شاہ 32 بین الاقوامی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں 57 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Advertisement