این بی اے باسکٹ بال پلے آف، بوسٹن سیلٹکس سیمی فائنل میں

68

این بی اے باسکٹ بال پلے آف مرحلے میں بوسٹن سیلٹکس نے بروکلین نیٹس کو سیریز میں 0-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

نیویارک میں ہونے والے میچ میں سیکنڈ سیڈ بوسٹن سیلٹکس نے 116-112 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی، جیسن ٹیٹم نے 29 پوائنٹس اسکور کئے۔

جیلن براؤن نے 22 پوائنٹس کا اضافہ کیا جبکہ نیٹ کے کیون ڈیورنٹ نے سیریز کے اپنے بہترین کھیل کے لیے 39 پوائنٹس بنائے۔

میچ کے بعد جیسن ٹیٹم نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ ہم کس کا سامنا کر رہے ہیں، ہم جانتے تھے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں.

جیسن نے کہا کہ اس میچ کا نتیجہ 4-0 تھا لیکن ہر گیم آگے پیچھے اور سخت تھا۔ ہمیں صرف اپنے آپ پر یقین تھا۔ ہم نے ایک وقت میں ایک ہی کھیل لیا اور خود سے زیادہ آگے نہیں گئے۔

سیمی فائنل میں بوسٹن سیلٹکس کا مقابلہ ملواکی بکس اور شکاگو بلز کے درمیان ہونے والی سیریز کے فاتح سے ہو گا۔

ایک اور میچ میں ٹورنٹو ریپٹرز نے ایک بار پھر فلاڈیلفیا کو 76 کے مقابلے میں 88 پوائنٹس سے شکست دی۔

اس میچ میں پاسکل سیاکم نے 23 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ 10 ریباؤنڈز اور سات اسسٹ بھی شامل تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }