پاکستانی مرد اور خواتین کرکٹرز نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کپتان بابر اعظم، ویمن کپتان بسمہ معروف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔
پاکستانی کرکٹرز نے عید پر قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اہم پیغامات بھی دیئے۔
Our cricketers have some special Eid wishes and messages for you #EidMubarak pic.twitter.com/cP9XMbv1zN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2022
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کرنے والے بابر اعظم نے اپنی پوری ٹیم کی جانب سے پوری امت مسلمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ، حسن علی، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے بھی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ضرورت مند لوگوں کو یاد رکھنے اور ان کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔
فواد عالم، شاداب خان، ندا ڈار، آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر 2021 فاطمہ ثناء اور عثمان قادر نے بھی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔