سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت، ترک صدر رجب طیب اردوان کی شرائط

113

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے خواہش مند شمالی یورپی ممالک سوئیڈن اور فن لینڈ دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کر دیں ورنہ ترکی اُن کی نیٹو میں شمولیت کا راستہ روک بھی سکتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن سے اور فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں صدر ساؤلی نینستو سے الگ الگ ٹیلی فون کال پر گفتگو میں کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کو ان مبینہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کرنا ہو گی جو ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ترک صدر کے دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے اپنی گفتگو میں دو بڑی تنظیموں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا۔ ان میں سے ایک ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے ہے جس کے خلاف انقرہ حکومت 1980ء کی دہائی سے لڑ رہی ہے۔ دوسری تنظیم وہ گولن تحریک ہے جس پر ترک دارالحکومت انقرہ کی طرف سے ترکی میں 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا جاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیٹو کے رکن ملک ترکی نے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے شروع ہونے والے مذاکرات کے خلاف ووٹ دیا تھا جس پر یہ مذاکرات روک دیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }