انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ میچ کے دوران زخمی ہوکر لارڈز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیک لیچ میچ کے پہلے گھنٹے کے دوران ہی فیلڈنگ کرتے ہوئے کنکوشن کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
آئی سی سی کے کنکوشن قانون کے تحت میٹ پارکنسن کو جیک لیچ کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ آج رات میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور کل میدان میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
Lancashire spinner Matthew Parkinson has been confirmed as Jack Leach’s concussion replacement.
Advertisement
He will join the camp later today and can go straight into our XI.
— England Cricket (@englandcricket) June 2, 2022
میٹ پارکنسن انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 705 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
اس سے قبل اسی ٹیسٹ میچ میں میتھیو پوٹس انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 704ویں کھلاڑی بنے تھے۔