دنیائے کرکٹ کے وہ کھلاڑی جنہوں نے بنا سینچری کے زیادہ رنز بنائے

104

کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے کھلاڑی آئے جنہوں نے رنز کے انبار لگائےلیکن کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں بنا سینچری کے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اور کپتان مصباح الحق نے اپنے ون ڈے  کیرئیر میں بغیر سینچری کے  5122 رنز بنائے جو کہ کسی کھلاڑی نے ون ڈے میں بغیر سینچری کے نہیں بنائے۔

مصباح الحق کا ون ڈے کرکٹ میں بیسٹ اسکور ناقابل شکست 99 ہے۔

دوسرے نمبر پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ہیں جنہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیر میں بغیر کسی سینچر ی کے اب تک  2855 رنز بنائے ہیں۔

بسمہ معروف کا ون ڈے کرکٹ میں بیسٹ اسکور99 ہے۔

دوسری جانب خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو ون ڈے کرکٹ میں  پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی  بلے باز  بننے کے لئے مزید 31 رنز درکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }