آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں مارنس لبوشین کی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا ہے۔
لبوشین نے گزشتہ سال دسمبر میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 103 اور 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔
بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں مزید کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم چوتھے اور کیوی کپتان کین ولیمسن بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے چھٹی، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، بھارت کے روہت شرما آٹھویں،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نویں اور بھارت کے ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔
Advertisement
Joe Root reclaims No.1 spot
Trent Boult bursts into top 10Plenty of movement in the @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings after the second #ENGvNZ match https://t.co/J6m5cEKRSA pic.twitter.com/CqV1mlBMmF
— ICC (@ICC) June 15, 2022
بالنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت روی چندرن ایشون بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمراہ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب تیسری سے پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن تین درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بدستور دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔