اگلے سال پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرز کو ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں کی جانے لگیں

108

میڈیا کے مطابق اگلے سال ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک ٹیم میں کھلانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

جس میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان مقابلے شیڈول کیے جاسکتے ہیں، ان مقابلوں میں شاہین شاہ افریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، روہت شرما، ویرات کوہلی کو ایک ہی ٹیم کا حصہ بنانے کا آئیڈیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پلان یا تجویز  کو مسترد کیا ہے،  ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف میڈیا میں ہی پڑھا ہے، ہمارےپاس ابھی تک  اس حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی۔

 کسی نے ایسی زبانی کلامی بھی اس حوالے سے کوئی  بات نہیں کی، ایفرو ایشیا کپ کا کوئی پلان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }