سری لنکا اور آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران امپائر نے فیلڈنگ کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہوگئی ہے ۔
کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 291 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 9 گیندیں باقی رہتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی ۔
اس میچ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائی آن فیلڈ امپائر کمارا دھرما سینا کو ‘فیلڈنگ’ کرتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ دھرما سینا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Kumar Dharmasena going for a catch in SL vs Aus Odi match pic.twitter.com/DYyxn6kEsy
— Sportsfan Cricket (@sportsfan_cric) June 20, 2022
Advertisement
دراصل آسٹریلیا کی اننگز کے دوران جب وکٹ کیپر ایلیکس کیری بلے بازی کر رہے تھے ، تو انہوں نے اسکوائر لیگ کی طرف شاٹ کھیلا۔ امپائر کمار دھرما سینا اسی طرف کھڑے تھے۔
نوے کی دہائی میں سری لنکن ٹیم کا حصہ رہنے والے دھرم سینا نے گیند کو پکڑنے کیلئے ہاتھ بڑھایا۔
لیکن چند ہی سیکنڈز میں دھرما سینا کو اندازہ ہو گیا کہ وہ اس میچ میں بطور فیلڈر نہیں بلکہ امپائر کے طور پر ہیں۔
انہوں نے جلدی سے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹالیا اور گیند ان کے بالکل سامنے گر گئی۔ اس کے بعد دھرم سینا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ لوگ الگ الگ تبصرے کر رہے ہیں ۔