امام الحق کی بلے بازی کے سابق بھارتی کرکٹر بھی دیوانے

34

بھارت کے سابق اوپنر اور معروف کرکٹ براڈکاسٹر آکاش چوپڑا نے امام الحق کی تعریف کی ہے جب پاکستانی بلے باز ویرات کوہلی کی جگہ آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق  جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اور  815 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارتی مایہ ناز بلے باز  ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ امام  الحق ون ڈے کرکٹ میں نمبر دو پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے کے دوران  شاندار بلے بازی کی اس سے پہلے بھی اچھا کام کیا۔

انہوں نے  کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔

سابق  بھارتی اوپنر نے یہ بھی کہا کہ امام  الحق مستقبل قریب میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں کوہلی سے آگے رہیں گے۔

Advertisement

آکاش چوپڑا نے کہا کہ امام اور کوہلی کے درمیان صرف چار پوائنٹ کا فاصلہ ہے جو زیادہ نہیں ہے لیکن وہ تھوڑی دیر کے لیے کوہلی سے آگے رہیں گے کیونکہ کوہلی مستقبل قریب میں ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلنے والے ہیں ۔

واضح رہے کہ امام  الحق نے ون ڈے  کرکٹ میں 54.78 کی شاندار اوسط سے 2520 رنز بنائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }