پی سی بی بورڈز آف گورنرز اجلاس میں اہم فیصلے

42

پی سی بی بورڈ آف گورنرز(بی او جی) کا 69 واں اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے  کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے مالی سال کےبجٹ کی منظوری دی گئی جس میں جونیئر سپر لیگ سمیت انٹرنیشنل  ٹیموں کی آمد کے متوقع اخراجات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قراردیا جبکہ ویمن کرکٹر طوبی حسن کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز اجلاس میں لوکل ایسوسی ایشنز کے اسٹرکچر پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }