وزیراعظم شہبازشریف کایواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون یکجہتی کا اظہار۔
ان مشکل حالات میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑےہیں
وزیراعظم شہبازشریف کایواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون یکجہتی کا اظہار۔
ان مشکل حالات میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑےہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ٹیلی فونک گفتگوکی۔۔
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا
اسلام آباد(اردوویکلی)::گزشتہ روزوزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمدبن زایدآل نہیان سے فقن پربات کی ۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیئے میں کہا گی کہ میں اپنے عزیز بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے فون پربات کی تاکہ ایران پر اسرائیلی حملے اور متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے خلاف افسوسناک حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی میں پاکستان کی شدید مذمت کی جا سکے۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہم اس مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔میں نے ابوظہبی میں ایک پاکستانی شہری کے المناک نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے سے علاقائی کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔