لاہور؛ نشے کے عادی شخص کا بیوی اور 3 بیٹیوں پر چھری سے حملہ، ملزم گرفتار

10

کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ کشمیر پٹی روڈ پر گھریلو جھگڑے کے دوران نشے کے عادی شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں پر چھری سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جنرل اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں فوزیہ بی بی، 18 سالہ کبیرہ، 15 سالہ کنزہ اور 12 سالہ عالیہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم عرفان نشے کا عادی ہے اور بیوی کی جانب سے نشے کے لیے رقم دینے سے انکار پر طیش میں آ کر اس نے بیوی اور تینوں بیٹیوں پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ زخمی کنزہ کے گلے پر بھی چھری کا گہرا زخم آیا، جبکہ دیگر متاثرہ خواتین کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی کال پر کاہنہ پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا اور آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }