آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا

47
تصویر بشکریہ: بی بی سی نیوز۔
تصویر بشکریہ: بی بی سی نیوز۔

آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا۔ 

دارالحکومت باکو سے خبر ایجنسی کے مطابق  آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کاراباخ میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور آرمینیا کے جنگی اثاثے اور فوجی تنصیبات اسکا ہدف ہیں۔

آذری وزارت دفاع کے مطابق شہریوں کے انخلا کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری بنا دی ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کاراباخ سے آرمینیا کی فوج کا انخلا ہی امن کا واحد راستہ ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور روسی امن دستوں سے آذربائیجان کی مبینہ جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے ماسکو سے روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ کاراباخ کی صورتحال پر آذربائیجان اور آرمینیا سے رابطے میں ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق نگورنو کاراباخ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان طویل عرصے سے متنازع علاقہ رہا ہے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ پر قبضے کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان میں دو جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }