پاکستان، ترکیہ اور سعودی کے درمیان دفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کا قدرتی ارتقا

12

پاکستان، ترکیہ اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دور اندیش حکمتِ عملی پر مبنی اجتماعی سلامتی کا معاہدہ دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کا قدرتی ارتقا اور باقاعدہ قانونی تحریر ہے۔

 ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس کی اپنی آزادی سے بھی پہلے کے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب طویل عرصے سے باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی قریبی سٹریٹجک، سیاسی، اقتصادی اور عوامی تعلقات رکھتے ہیں۔یہ خطہ ایک بڑی اسٹریٹجک تبدیلی اور خطرات کے عمل سے گزر رہا ہے،اس ماحول میں سہ فریقی فریم ورک علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

مکمل دفاعی معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی ایک رکن پر کوئی بھی بیرونی حملہ تمام تینوں کے لیے ایک خطرہ بن جائے، یہ معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں اور اس کا مقصد تنازعات کو روکنا اور امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔سہ فریقی دفاعی معاہدہ کوئی "مسلم نیٹو" نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایٹمی ضمانت دیتا ہے۔

 یہ عام لوگوں کی خوشحالی کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک منطقی قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }