متحدہ عرب امارات، فجیرہ میں موسلادھار بارش میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

128

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فجیرہ میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے سیلاب میں ڈوب جانے والے ساتویں شخص کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلوں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایشیائی تارکین وطن ہیں۔

اس سے قبل اماراتی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر علی سالم الطنیجی نے کہا تھا کہ سیلاب میں ڈوبنے والے چھ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ایک ساتویں شخص کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement

وزارت نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد اپنے گھروں کو واپس آ گئے ہیں۔ تمام شاہراہوں سے پانی صاف کر لیا گیا ہے جبکہ نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }