محمد رضوان سے متعلق بیان پر دی پنڈیز کی وضاحت سامنے آگئی

21

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز دی پنڈیز نے کرکٹر محمد رضوان اور این سی سی آئی اے سے متعلق فرنچائز کے مالک احسان طاہر سے منسوب بیانات کو من گھڑت قرار دے دیا۔

فرنچائز نے وضاحتی بیان میں کہا کہ احسان طاہر نے محمد رضوان اور این سی سی آئی اے کے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور ان سے منسوب شائع کیے گئے بیانات مکمل طور پر جعلی ہیں۔

 

دی پنڈیز نے متعلقہ میڈیا ادارے سے مطالبہ کیا کہ احسان طاہر سے منسوب بیان فوری طور پر واپس لیا جائے اور واضح تصحیح جاری کرنے کے ساتھ عوامی طور پر معذرت بھی کی جائے۔

فرنچائز کے مطابق احسان طاہر سے منسوب بیانات کی غیر مجاز اشاعت اور ان کی جانب نسبت کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ دی پنڈیز نے کہا کہ احسان طاہر اور فرنچائز کے مفادات اور ساکھ کے تحفظ کے لیے مناسب قانونی اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }